فلم ’پٹھان‘ کے گانے نے عربی میں بھی دھوم مچادی

فلم پٹھان ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی ہے، اس وقت شاہ رخ خان دنیا کی 8 ہزار اسکرینز پر راج کر رہے ہیں/ فائل فوٹو
فلم پٹھان ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی ہے، اس وقت شاہ رخ خان دنیا کی 8 ہزار اسکرینز پر راج کر رہے ہیں/ فائل فوٹو

شاہ  رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی فلم ’پٹھان‘ کے ٹائٹل سانگ نے عربی میں بھی دھوم مچادی۔

فلم پٹھان ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی ہے، اس وقت شاہ رخ خان دنیا کی 8 ہزار اسکرینز پر راج کر رہے ہیں اور فلم نے ریلیز کے بعد تین روز کے اندر 313 کروڑ کی کمائی کرلی ہے۔

کنگ خان کے پرستاروں نے سنیما ہالز کو ہی ڈانس فلور بنادیا ہے اور سوشل میڈیا پر فلم کے گانوں کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس فلم سے کنگ خان کی چار سال بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم پٹھان نے ان ہندی فلموں کا سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالا جو کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے قبل آئی تھیں۔

مزید خبریں :