30 جنوری ، 2023
پشاور: سکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہےکہ پولیس لائنز میں ہونے والا دھماکا خودکش حملہ تھا۔
سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ پولیس لائنز میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا اور خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا جس نے نماز کےدوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کے بعد مسجد کی چھت نیچے آگری اور مسجد منہدم ہوگئی۔