خیبرپختونخوا کے 2 اہم شہروں میں تخریب کاری کی کوششیں ناکام بنادی گئیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے دو اہم شہروں میں پولیس اور سکیورٹی فورسز  نے تخریب کاری کی کوششیں ناکام بنا دیں۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان  میں کلاچی کے علاقے لونی میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی دہشت گردوں سےجھڑپ ہوئی۔

جھڑپ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بارود اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا جب کہ علاقے میں سکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

ادھر صوابی میں بھی پولیس کارروائی کے دوران دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

صوابی کے علاقے ہنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نےکارروائی کی، دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھتےہی فائرنگ شروع کردی، دو  دہشت گردوں نے خودکو گرنیڈ سے اُڑادیا۔

پولیس نے ایک دہشت گردکو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مزید خبریں :