کھیل
Time 31 جنوری ، 2023

حفیظ نے کامران اکمل کو سربراہ جونیئر سلیکشن کمیٹی بنائے جانے پر کیا کہا؟

30 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسٹرکٹ اور ریجنل جونیئر ٹیموں کے انتخاب کے لیے 8 رکنی سلیکشن کمیٹی بنائی/ فائل فوٹو
30 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسٹرکٹ اور ریجنل جونیئر ٹیموں کے انتخاب کے لیے 8 رکنی سلیکشن کمیٹی بنائی/ فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کامران اکمل کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس فیصلے کو درست قرار دیا۔

30 جنوری کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسٹرکٹ اور ریجنل جونیئر ٹیموں کے انتخاب کے لیے 8 رکنی سلیکشن کمیٹی بنائی۔

کامران اکمل کو اس جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا، جونیئر سلیکشن کمیٹی انڈر 13، انڈر 16 اور انڈر 19 پلیئرز کا انتخاب کرے گی۔

اس حوالے سے محمد حفیظ نے ٹوئٹ کی اور کامران اکمل کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'نجم سیٹھی کی جانب سے یہ فیصلہ بہت اچھا کیا گیا ہے، کامران ماڈرن کرکٹ  کی ضروریات کو بخوبی سمجھتے ہیں اور وہ نئے ٹیلنٹ کی شناخت بھی بہت اچھے سے کرسکتے ہیں'۔

سابق کپتان کی تعریف پر کامران اکمل نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔


مزید خبریں :