دنیا
Time 31 جنوری ، 2023

جاپان: امریکی اسکائر برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک

کائل اسمین نے 2015 میں ورلڈ چیمپئن شپ ہاف پائپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا/ فائل فوٹو
کائل اسمین نے 2015 میں ورلڈ چیمپئن شپ ہاف پائپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا/ فائل فوٹو

 جاپان میں امریکی فری اسٹائل اسکائر کائل اسمین اسکینگ کے دوران  برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق 31 سالہ کائل اسمین اپنے دوستوں کے ہمراہ جاپان کے برفیلے پہاڑوں پر اسکینگ کرنے گئے تھے جہاں وہ حادثے کا شکار ہوگئے، ان کے اہل خانہ کی جانب سے اسمین کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ  امریکا اور آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 5 افراد اسکینگ کیلئے گئے تھے لیکن اس دوران برفانی تودے کی زد میں آگئے جس سے 3 اسکائر محفوظ رہے اور 2 ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات نے  کئی دنوں کی شدید برف باری اور ریکارڈ سردی  کے بعد علاقے میں جانے والوں کے لیے وارننگ جاری کی  ہوئی تھی۔

کائل اسمین نے 2015 میں  ورلڈ چیمپئن شپ  ہاف پائپ میں سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

مزید خبریں :