دنیا
Time 31 جنوری ، 2023

سعودی عرب نے 4 دن کا ٹرانزٹ ویزا متعارف کرادیا

اس ویزا پالیسی کو متعارف کروانے کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے: سعودی وزارت خارجہ__فوٹو: فائل
اس ویزا پالیسی کو متعارف کروانے کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے: سعودی وزارت خارجہ__فوٹو: فائل

سعودی عرب نے مخصوص ائیرلائنز سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کرادیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے ایک نئی مفت ویزا پالیسی متعارف کروائی ہے جو سعودیہ ائیر لائنز اور فلائی ناس ائیرلائنز میں سفر کرنے والوں کے لیے ہی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اس ویزا پالیسی کو متعارف کروانے کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق چار روز کے لیے مفت ٹرانزٹ ویزا ایسے افراد کو جاری کیا جائے گا جو ملک میں سیاحت یا عمرے کی غرض سے آنے کے خواہش مند ہوں گے جب کہ یہ ویزا ٹکٹس کے ساتھ جاری کیا جائے گا جو تین مہینے تک کار آمد ہوگا۔

مزید خبریں :