31 جنوری ، 2023
اسلام آباد : بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت سے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری لگوانے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
عدالت نے عمران خان کی 10 فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ 10 فروری کو عمران خان نہ آئے تو ضمانت خارج کردیں گے، 10 فروری کو نئی کوئی درخواست بھی لانے کی کوشش کی توضمانت خارج ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بینکنگ کورٹ اسلام آباد نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی تھی۔