Election 2024 Election 2024

کھیل
Time 31 جنوری ، 2023

بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کی پِچ بنانیوالےکیوریٹرکو نوکری سےکیوں نکالا گیا؟

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونےوالی ٹی ٹوئنٹی سیریز کےدوسرے میچ کی پچ بنانے والے کیوریٹر کو  نوکری سے نکال دیا گیا۔ 

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ان دنوں بھارت کے دورے پر ہے، جہاں اتوار کو لکھنؤ میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کےدوسرے میچ میں بھارت نے کیویز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ 

بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست تو دی لیکن اس فتح کے بعد لکھنؤ کے اکانا کرکٹ اسٹیڈیم جہاں دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا، اس میچ کی پِچ بنانے والے کیوریٹر کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ پِچ اس قدر ٹرننگ اور سست بنائی گئی کہ بیٹرز کو رنز بنانے میں انتہائی مشکلات پیش آئیں یہی وجہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 99 رنز ہی بناسکی جبکہ بھارت نے  بھی ہدف بمشکل ایک گیند پہلےحاصل کیا۔ 

میچ کے بعد بھارتی کپتان ہاردک پانڈیا بھی پِچ کے حوالے سے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے ناخوش دکھائی دیے، جس کے بعد ایکشن لیتے ہوئے پِچ بنانے والے کیوریٹر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ 

بھارت اور نیوزی لینڈ کا فیصلہ کن میچ کل کھیلا جائے گا، سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔

مزید خبریں :