Time 01 فروری ، 2023
پاکستان

کراچی: احتساب عدالتوں پر کام کا دباؤ ختم، متعدد ریفرنسز واپس

عدالتوں نے نیب کو واپس بھیجے گئے ریفرنسز میں تمام گرفتار ملزمان کی ضمانتیں منظور  کرلیں/ فائل فوٹو
عدالتوں نے نیب کو واپس بھیجے گئے ریفرنسز میں تمام گرفتار ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں/ فائل فوٹو

کراچی کی احتساب عدالتوں نے نیب ترامیم کے بعد ایک ماہ میں 3 ارب سے زائد کی کرپشن کے ریفرنسز نیب کو واپس نیب کو واپس بھجوادیے اور ریفرنسز میں تمام گرفتار ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

احتساب عدالتوں پر کام کا دباو ختم  ہوگیا، کراچی کی احتساب عدالتوں نے نیب ترامیم کے بعد ایک ماہ میں 3 ارب سے زائد کی کرپشن کے ریفرنسز نیب کو واپس بھیجوادیے، عدالتوں نے نیب کو واپس بھیجے گئے ریفرنسز میں تمام گرفتار ملزمان کی ضمانتیں منظور  کرلیں۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ واپس بھیجے گئے تمام ریفرنسز میں کرپشن کی رقم 500 ملین سے کم تھی، نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد احتساب عدالت کو ان ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں۔

عدالت نے اردو یونیورسٹی میں 100 ملین سے زائد کرپشن کا ریفرنس بھی واپس بھیج دیا گیا، ملزمان میں سابق وائس چانسلر اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال اور دیگر نامزد تھے ۔

عدالت نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس اور دیگر کیخلاف ریفرنسز بھی نیب کو واپس بھیج دیے، ناصر عباس اور دیگر کیخلاف 354 اور 200 ملین روپے کی کرپشن کے ریفرنسز زیر سماعت تھے، سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس ان ریفرنسز میں مفرور ہیں۔

عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ مفرور ملزمان سے متعلق قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

عدالت نے معذور بچوں کے فنڈز میں 250 ملین کی کرپشن کا ریفرنس بھی نیب کو واپس بھیج دیا، واپس بھیجے گئے دیگر ریفرنس میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، نیشنل بینک میں 400 ملین کی خورد برد کا ریفرنس بھی تھا۔

مزید خبریں :