معروف ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلیں

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ نے راہیں جدا کرلیں۔

کئی عرصے سے جنت مرزا اور عمر بٹ ایک دوسرے کی مختلف ویڈیوز میں دکھائی دے رہے تھے اور ان کی منگنی اور شادی کے حوالے سے بھی کئی خبریں سوشل میڈیا کی زینت بن چکی تھیں۔

جنت مرزا نےایک بار نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا تھا کہ ’میری عمر بٹ کے ساتھ بات پکی ہوگئی ہے لیکن باقاعدہ طور پر منگنی نہیں ہوئی‘۔

تاہم اب دونوں کی جانب سے رشتہ ختم ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

عمر بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگاتے ہوئے لکھا کہ ' میرے خیال سے اب آپ سب کو معلوم ہوجانا چاہیے کہ میں اور جنت اب مزید ایک ساتھ نہیں ہیں، یہ ہم دونوں کا مشترکہ فیصلہ ہے'۔

فوٹو: عمر بٹ انسٹاگرام
فوٹو: عمر بٹ انسٹاگرام

ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ ' ہماری  پرائیویسی کا خیال رکھیں، باقی جو جس کے حق میں بہتر ہوگا اللہ اسے نصیب کرے'۔

اس کے علاوہ جنت مرزا نے انسٹاگرام  اسٹوری میں عمر بٹ کا نام لیے بغیر کہا کہ' اس نے سب وہ سب کچھ پھینک دیا ، جو میں نے سوچا ہوا تھا،میرا خیال تھا کہ ہم وہ سب تعمیر کر رہے  تھے جس کا ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا تھا لیکن سب ضائع ہوگیا کیوں کہ وہ دوسری خواتین کی جانب سے  ملنے والی توجہ کا عادی ہوگیا تھا'۔

فوٹو: جنت مرزا انسٹاگرام
فوٹو: جنت مرزا انسٹاگرام

انہوں نے کہا کہ میں نے اس کے رویے میں تبدیلی دیکھی لیکن میں نے ان کو نظر اندازکیا کیونکہ میں نے یہ ماننے سے انکار کردیا تھا کہ وہ کبھی جھوٹ بولے گا یا مجھے دھوکا دے گا لیکن آخر میں مجھے  افسوس ہوا کہ میں نے اپنے ضمیر کی آواز نہیں سنی'۔

جنت مرزا نے ایک اور اسٹوری میں اشفاق احمد کا قول شیئر کیا، جس میں لکھا  تھا کہ ' شعور کا پہلا درجہ خاموش رہنے کی عادت، دوسرا درجہ بدتمیزی کا جواب نہیں دینا اور تیسرا درجہ بداخلاقی کا جواب اخلاق سے دینا ہے'۔

فوٹو: جنت مرزا انسٹاگرام
فوٹو: جنت مرزا انسٹاگرام