پاکستان
Time 02 فروری ، 2023

گرفتاری کے وقت شیخ رشید کی پولیس اہلکار کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی گرفتاری کے وقت پولیس اہلکار کو دھکا دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

رات دیر گئے پولیس نے شیخ رشید کو موٹر وے پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتار کر کے تھانہ آبپارہ منتقل کیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے اور ان کے پاس سے اعلیٰ کوالٹی کی شراب بھی برآمد ہوئی۔

اس حوالے سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں خانہ کعبہ کی چھت پر گیا ہوں، میں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے میں نے دیگر گناہ کیے ہوں گے لیکن کبھی شراب نہیں پی اور کبھی نشہ نہیں کیا، میں 16 مرتبہ وزیر رہا ہوں، مجھ پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں، میری جان کا خطرہ ہے۔

گرفتاری کے وقت کی شیخ رشید کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سابق وفاقی وزیر کو پولیس اہلکار کو دھکا دیے کر پیچھے ہٹاتے ہوئے اور برا بھلا کہتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :