عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد گرفتار

شیخ رشید کےخلاف آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے: ذرائع۔ فوٹو سوشل میڈیا
شیخ رشید کےخلاف آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے: ذرائع۔ فوٹو سوشل میڈیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو پنڈی پولیس نے موٹر وے سے گرفتار کر کے اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کردیا۔

بعد ازاں پولیس کی جانب سے شیخ رشیدکو اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ سے  میڈیکل کیلئے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ شیخ رشید نشے کی حالت میں تھے، شیخ رشید کے پاس سے مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق شیخ رشید کے قبضے سے ایم 4 رائفل، کلاشنکوف اورآٹومیٹک گن بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف آبپارہ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ آصف زرداری نے عمران خان کو مروانے کیلئے دہشتگردوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں، جس کا مقصد آصف زرداری کو بدنام کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کےخلاف آب پارہ تھانے میں  پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پرمقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :