کاروبار
Time 02 فروری ، 2023

پاکستان میں معیاری ویڈیو اسٹریمنگ کی فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل نے’شوق‘ متعارف کرادیا

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

پاکستان میں معیاری ویڈیو اسٹریمنگ کی فراہمی کےلیے پی ٹی سی ایل نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم’شوق‘ متعارف کرادیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)نے پاکستان میں ڈیٹا صارفین کو بے مثال ویڈیو اسٹریمنگ کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے اپنے نئے اوور۔ دی۔ ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم ، ’شوق‘ کا آغاز کردیا ہے۔

نئے پلیٹ فارم کا افتتاح کراچی میں ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا جس میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم بامطرف، سی ای او ای اینڈ لائف، خلیفہ الشمسی، سی ای او ای ویژن اولیور بریملی، اسٹارزپلے کے سی ای او اور شریک بانی، معاذ شیخ، پی ٹی سی ایل اور یوفون کے اعلیٰ حکام، پاکستانی ٹیلی کام وڈیجیٹل انڈسٹری کے رہنماؤں، شوبز شخصیات، میڈیا نمائندگان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

’شوق‘ ای اینڈ لائف کے میڈیا و انٹرٹینمنٹ کے شعبے، ای ویژن کے تعاون سے کم ترین نرخوں میں اعلیٰ ترین معیار کے مواد تک رسائی فراہم کرکے پاکستان میں معیاری تفریح تک رسائی کی خلیج کو ختم کرے گا۔ اس شراکت داری کے تحت پی ٹی سی ایل اور دیگر ڈیٹا صارفین کو وارنر برادرز، پیراماؤنٹ، ٹووینٹی ایتھ سنچری فاکس اور دیگر بڑے ہالی ووڈ اسٹوڈیوز کے میڈیا اور تفریحی مواد، بلاک بسٹر فلموں اور سیزنز تک رسائی ملے گی۔ جبکہ ‘شوق‘ پر ایک سو معروف مقامی اور بین الاقوامی لائیو ٹی وی چینلز، پاکستانی فلمیں اور اویجنل مواد بھی دستیاب ہوگا تاکہ پورے خاندان کی تفریحی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔

’شوق‘ ایک سبسکرپشن پر مبنی اسٹریمنگ ایپ ہے جو بی وائی او ڈی ماڈل (کسی بھی ڈیجیٹل ڈیوائس پر) اور پی ٹی سی ایل کے فراہم کردہ ٹی وی ڈونگلز پر کام کرتی ہے۔ صارفین،جن کے پاس انٹرنیٹ تک رسائی اور ڈیجیٹل ڈیوائس ، بشمول اسمارٹ فونز ، ٹیبلٹس ، لیپ ٹاپ ، اینڈروئیڈ اسمارٹ ٹی وی اینڈروئیڈ ٹی وی باکسز وغیرہ دستیاب ہیں، وہ کسی بھی جگہ اور کسی بھی وقت ملٹی اسکرین خدمات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں ۔

 ’شوق‘ پر پانچ ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے ساتھ بیک وقت دو متوازی سیشنز سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ پلیٹ فارم اپنے صارفین کی بدلتی ہوئی میڈیا اور تفریحی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ان کی پلیٹ فارم پر سرگرمیوں اور پسند ناپسند کی بنیاد پر اپنے مواد اور خدمات کی توسیع کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

’شوق‘ تمام پاکستانی ڈیٹا صارفین کے لیے روزانہ، ہفتہ وار اور دو مختلف ماہانہ پیکجز ؛ لائٹ اینڈ پریمیم پر دستیاب ہے اور پیکجز کی کم سے کم قیمت صرف 8 روپے یومیہ تک ہے۔ 

ڈیٹا صارفین www.shoq.com.pk پر جا کر سروس کو سبسکرائب کرسکتے ہیں۔ صارفین گوگل پلے اور ایپل اسٹور سے ’شوق‘ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے بھی معیاری اور بلاتعطل ویڈیو اسٹریمنگ کے تجربے سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ 

مزید خبریں :