پاکستان
Time 02 فروری ، 2023

شیخ رشید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

فوٹو: اسکرین شاٹ/ٹوئٹر
فوٹو: اسکرین شاٹ/ٹوئٹر

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر  پولیس کے حوالےکر دیا۔

عدالت نے پراسیکیوٹرکی 8 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور شیخ رشید کی جانب سے پولیس کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی خارج کر دی۔

خیال رہےکہ سابق صدر آصف زرداری پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے قتل کی سازش کے بیان پر شیخ رشید کےخلاف مقدمہ درج ہے۔

عدالت میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ہتھکڑی کھلوانےکا کہا، عدالتی حکم پر شیخ رشید کی ہتھکڑی کھول دی گئی۔

میڈیا سےگفتگو میں شیخ رشید نے بھوک ہڑتال کا بھی اعلان کردیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک کو خطرہ ہے،جان کو خطرہ ہے، ملکی سلامتی کو خطرہ ہے، جن لوگوں کو مسلط کیا گیا ہے، ان سے ملک کو خطرہ ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے دس سال بھی قید ہو میں سگار ساتھ رکھوں گا۔

خیال رہے کہ حکام کا دعویٰ ہے کہ شیخ رشید کو مری پولیس نے موٹروے چوکی سے نشے کی حالت میں گرفتار کیا، ان کےگھر سے تلاشی کے دوران مہنگے برانڈ کی شراب، ایم 4 رائفل،کلاشنکوف اورآٹومیٹک گن بھی برآمد کی گئی۔

مزید خبریں :