02 فروری ، 2023
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بینکاری نظام کو شریعت کے مطابق لانا بڑا چیلنج ہے، خواہش ہے جتنا جلد ہو سکے سود کا خاتمہ کریں۔
نیشنل اسلامک اقتصادی فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ سود جاری رکھ کر اللہ سے کیسے جنگ لڑ سکتے ہیں، دعا ہے ہمارے ہاتھوں سے یہ کام ہو جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فورم سودی نظام کے خاتمے کیلئے سود مند ہوگا، اسلامی بینکاری تیزی سے پھیل رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 5 سال کے تجربوں نے ملک کو کہاں لاکر کھڑا کردیا ہے، آج جو بیڈ گورننس ہے یہ گزشتہ 4 سال کی ہے۔