پاکستان
Time 02 فروری ، 2023

ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلےکیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست مستردکرنےکا تفصیلی فیصلہ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست مسترد کرنےکا  تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب  اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل لارجر بینچ نے 26 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہےکہ شوکاز نوٹس سے متعلق کارروائی کے اختتام پر پی ٹی آئی متاثر ہو تو عدالت سے رجوع کرسکتی ہے، آئین اور قانون میں حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ عدالت سمجھتی ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرےگا، عدالت سمجھتی ہےکہ وفاقی حکومت بھی پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

مزید خبریں :