02 فروری ، 2023
شادی ہال کے تین سو مہمانوں کی دعوت پر زبردستی پانچ سو مہمانوں کے حساب سےرقم وصول کرنے پر شہری کنزیومر کورٹ پہنچ گیا۔
عدالت میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ کورونا کے باعث تقریب میں تین سو مہمانوں کی اجازت تھی، شادی ہال کے مالک نے کہا کہ مہمان چاہے تین سو ہوں، ادائيگی پانچ سو افراد کی کرنا پڑے گی۔
شہری کی درخواست پر عدالت نے شادی ہال کے مالک کو دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے صارف کو ایک لاکھ اسی ہزار روپے کی اضافی رقم بھی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔