03 فروری ، 2023
کراچی میں سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال ہونے لگا، عوام سستی تفریح سے بھی محروم ہونے لگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات نجم شاہ کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کی وجہ سے کراچی چڑیا گھر کے مغل گارڈن میں عوام کو سیر و تفریح سے روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سینیئر سرکاری افسر کی بیٹی کی سالگرہ کے لیے چڑیا گھر میں سخت سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سخت سکیورٹی حصار میں گھوم رہے ہیں، عوام اور میڈیا کے نمائندوں کو اندر جانے کی اجازت نہیں جبکہ مہمانوں کو فل پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔