Time 04 فروری ، 2023
کھیل

ویڈیوز: شاہین آفریدی کے نکاح کی تقریب میں کیا چیز منفرد تھی؟

قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کے نکاح کی تقریب میں ایک خاص اور منفرد بات تھی جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

3 فروری بروز جمعہ کو انشا اور شاہین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کی ویڈیوز انسٹاگرام سمیت ٹوئٹر پر وائرل ہیں۔

شاہین اور انشا کے نکاح کی تقریب کی منفرد بات یہ تھی کہ یہاں سارا وقت اسپیکرز پر نعتیں چلائی گئیں جس کی ویڈیوز نے صارفین کی خوب توجہ سمیٹی۔

 اس کے علاوہ تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے  مہمانوں نے قومی لباس کا انتخاب کیا۔

تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے شاداب خان بھی موجود تھے۔

سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ اور آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔

مزید خبریں :