Time 04 فروری ، 2023
کھیل

شاہین اور انشا کا نکاح، شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کی ایک ساتھ تصویر جاری کردی

ہفتے کی صبح شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کے نکاح کی تصویر جاری کی اور ساتھ ہی ان کے لیے خوبصورت پیغام بھی ٹوئٹر پر لکھا—فوٹو: ٹوئٹر/شاہد آفریدی
ہفتے کی صبح شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کے نکاح کی تصویر جاری کی اور ساتھ ہی ان کے لیے خوبصورت پیغام بھی ٹوئٹر پر لکھا—فوٹو: ٹوئٹر/شاہد آفریدی

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی انشا کے ہمراہ داماد شاہین آفریدی کی تصویر جاری کردی۔

شاہین اور انشا کا نکاح 3 فروری کو ہوا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اب ہفتے کی صبح شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کے نکاح کی تصویر جاری کی اور ساتھ ہی ان کے لیے خوبصورت پیغام بھی ٹوئٹر پر لکھا۔

شاہد آفریدی نے لکھا 'بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے'۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ 'بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں'۔

انہوں نے لکھا کہ 'بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، ان دونوں کو میری طرف سے ،مبارک ہو'۔

دوسری جانب انشا آفریدی کی دلہن بنے شاہین کے ساتھ بیٹھی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں جوڑے کے ہمراہ مصباح الحق کی اہلیہ کو بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

انشا کی دلہن کے لباس میں تصویر آنے کے بعد 'انشا آفریدی' ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں۔

اسکرین شاٹ/ٹوئٹر
اسکرین شاٹ/ٹوئٹر


مزید خبریں :