پاکستان
Time 05 فروری ، 2023

بلوچستان ریکوڈک معاہدہ: صوبائی حکومت کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کردی گئی

ریکوڈک منصوبے کے تحت 3 ملین ڈالر کی ادائیگی کو خوش آئند ہے، 2028 میں ریکوڈک سے پیداوار شروع ہوتے ہی صوبے کو سالانہ 3 سو ارب روپے ملیں گے: وزیر اعلیٰ بلوچستان — فوٹو: فائل
ریکوڈک منصوبے کے تحت 3 ملین ڈالر کی ادائیگی کو خوش آئند ہے، 2028 میں ریکوڈک سے پیداوار شروع ہوتے ہی صوبے کو سالانہ 3 سو ارب روپے ملیں گے: وزیر اعلیٰ بلوچستان — فوٹو: فائل

بلوچستان کےعلاقے ریکوڈک میں معدنی وسائل کی کان کنی کیلئے حکومت اور کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے درمیان نئی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت بلوچستان کی صوبائی حکومت کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے ریکوڈک منصوبے کے تحت 3 ملین ڈالر کی ادائیگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2028 میں ریکوڈک سے پیداوار شروع ہوتے ہی صوبے کو سالانہ 3 سو ارب روپے ملیں گے۔

ریکوڈک معاہدے کے تحت ملنے والی یہ رقم بلوچستان کے ضلع چاغی میں پینے کے پانی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے استعمال کی جائے گی، اسے حکومت بلوچستان کیلئے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

صوبے کے معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے ہونے والی آمدنی سے صوبے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوسکتا ہے، ماضی میں صوبے کے ترقیاتی فنڈز کا 85 فیصد حصہ کرپشن کی نذر ہوتا رہا ہے لیکن اب بدعنوانی کے تمام دروازے بند کرکے اس آمدنی کو صوبے کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :