کھیل
Time 05 فروری ، 2023

اللہ نے بابر بھائی کے ساتھ میری اوپننگ کی خواہش پوری کردی: محمد حارث

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ اللہ نے بابر اعظم کے ساتھ ان کی اوپننگ بیٹنگ کی خواہش پوری کردی۔

جیو سوپر سے گفتگو میں حارث نے زلمی اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان نمائشی میچ میں کپتان بابر اعظم کے ساتھ اوپننگ پر کہا کہ 'اللہ نے بابر بھائی کے ساتھ میری اوپننگ بیٹنگ کی خواہش پوری کردی، میں اس کے لیے بہت پرجوش ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'امید ہے کہ بابر کے ساتھ نمائشی میچ میں کریز پر زیادہ وقت گزاروں'۔

کرکٹر نےکہا کہ 'یہ پاکستان کے لیے اچھا ہے کہ نمائشی میچ کوئٹہ میں ہورہا ہے، پی ایس ایل پورے پاکستان کے لیے ہے اور ہر شہر میں اس کا میچ ہونا چاہیے'۔

حارث نے کہا کہ 'میں دعا گو ہوں کہ یہ میچ کامیاب ہو اور اگلے سال پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں بھی ہوں'۔

واضح رہے کہ نمائشی میچ میں بابر اعظم زیادہ دیر تک کریز پر نہیں رُک سکے جب کہ محمد حارث نے 29 گیندوں پر 50 رنز مکمل کیے۔

مزید خبریں :