Time 06 فروری ، 2023
پاکستان

سندھ پولیس میں نئے بھرتی ہونیوالے اہلکاروں کے ڈومیسائل چیک کرانے کی ہدایت

یہ نوکریاں صرف مقامی لوگوں کےلیے ہیں، آئی جی پولیس ڈی سیز کے ذریعے ڈومیسائل چیک کرائیں: وزیراعلیٰ سندھ/ فائل فوٹو
یہ نوکریاں صرف مقامی لوگوں کےلیے ہیں، آئی جی پولیس ڈی سیز کے ذریعے ڈومیسائل چیک کرائیں: وزیراعلیٰ سندھ/ فائل فوٹو

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ پولیس میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے ڈومیسائل چیک کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے پشاور پولیس لائن میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

اس موقع پروزیراعلیٰ نے کہا کہ شہدا کے ورثا کے لیے 10 لاکھ اور زخمیوں کے علاج و معالجے کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو حال ہی میں پولیس میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے ڈومیسائل چیک کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ نوکریاں صرف مقامی لوگوں کےلیے ہیں، آئی جی پولیس ڈی سیز کے ذریعے ڈومیسائل چیک کرائیں۔

مزید خبریں :