Time 06 فروری ، 2023
کاروبار

آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب ہیں: خرم دستگیر

وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بہت سارے معاملات پر اتفاق ہو گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف نے دفاعی بجٹ میں کمی کی کوئی بات نہیں کی، آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب ہیں۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کی ٹیم گزشتہ چند روز سے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں موجود ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان تیکنیکی سطح کے مذاکرات کے بعد اب پالیسی سطح کے مذاکرات جاری ہیں اور آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے مختلف شعبوں میں سخت شرائط عائد کی گئی ہیں۔

دوسری جانب پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم اور وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم 9 فروری کو ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی اور قومی ایشوز پر بات کرے گی اور اپنا نکتہ نظر پیش کرے گی۔

مزید خبریں :