Time 07 فروری ، 2023
دنیا

ترکیہ میں ایک بار پھر شدید زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ

پیر کے روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 3700 سے زائد بلڈنگز زمین بوس ہوئیں: میڈیا رپورٹس/ فوٹو اے پی
پیر کے روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 3700 سے زائد بلڈنگز زمین بوس ہوئیں: میڈیا رپورٹس/ فوٹو اے پی

ترکیہ میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینٹرل ترکیہ میں منگل کے روز ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی گہرائی زیر زمین 2 کلومیٹرتھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے تازہ جھٹکوں سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ میں پیر کے روز 7.8 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ ترکیہ اور شام میں مجموعی طور پر ہلاکتیں 4300 سے زائد ہیں۔

ترک حکام کا کہنا ہےکہ پیر کے روز آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 3700 سے زائد بلڈنگز زمین بوس ہوئیں۔

مزید خبریں :