Time 07 فروری ، 2023
کھیل

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے بھی جامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا

اسد شفیق کا شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ ہوا ہے: ترجمان جامعہ کراچی— فوٹو: جامعہ کراچی
اسد شفیق کا شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ ہوا ہے: ترجمان جامعہ کراچی— فوٹو: جامعہ کراچی

ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق  نے بھی جامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا۔

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق اسد شفیق کا شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ ہوا ہے۔

ترجمان نے بتایاکہ اسد شفیق نے شیخ الجامعہ جامعہ خالد عراقی سے ملاقات کی۔

وی سی جامعہ کراچی کا کہنا تھاکہ سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی داخلہ لیا ہے، اس کے علاوہ سرفراز احمد اور سعود شکیل بھی ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن میں زیر تعلیم ہیں۔

مزید خبریں :