Geo News
Geo News

Time 08 فروری ، 2023
دلچسپ و عجیب

ساڑھی پہنی خاتون کی دریا میں چھلانگ لگا کر تیرنےکی ویڈیو وائرل

بچوں اور جوانوں کو تو  آپ نے پل سے دریا یا نہر میں چھلانگ لگا کر انجوائے کرتے دیکھا ہوگا  لیکن کیا آپ نے سوچا ہے کہ ایک ادھیڑ  عمر  خاتون بھی پل سے دریا میں چھلانگ لگا سکتی ہے اور وہ بھی ساڑھی پہن کر ۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ چند خواتین پل پر کھڑی ہیں اور ایک خاتون ماہر تیراک کی طرح دریا میں چھلانگ لگا کر  تیراکی کر رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں بہنے والے دریا کی ہے۔

 اس ویڈیو کو انڈین ایڈمنسٹریٹر سروس(آئی اے ایس) کی ایک خاتون افسر نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئرکیا ہے۔

خاتون افسر کی جانب سے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ ساڑھی پہنی ادھیڑ عمر خاتون کو دیکھ کر حیر ت میں مبتلا ہوگئی کہ کیسے یہ آسانی سے  دریا میں غوطے لگا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے بتایا گیا ہےکہ یہ خاتون ماہر تیراک ہیں اور غوطہ لگانا ان کے معمول کا حصہ ہے، بالکل یہ ایک متاثر کن ویڈیو ہے جسےکسی دوست کی جانب سے شیئرکی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو کافی پسند کیا جارہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اسے لائیک اور شیئر کر رہے ہیں۔