Time 08 فروری ، 2023
پاکستان

شیخ رشید کیخلاف پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنےکے کیس میں مری پولیس سے ریکارڈ طلب

لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ/ فوٹو: فائل
لاہور ہائی کورٹ پنڈی بینچ/ فوٹو: فائل

راولپنڈی: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدکےخلاف پولیس سے مزاحمت اور  اہلکار کی وردی پھاڑنےکےکیس میں مری پولیس سے 2 ہفتوں میں ریکارڈ طلب کرلیا۔

 تھانہ  مری میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف درج  مقدمے کے خلاف دائر درخواست  پر سماعت لاہور  ہائی کورٹ کے پنڈی بینچ میں ہوئی، شیخ رشید کی جانب سے ایڈووکیٹ سردار  رازق خان اور  یاسر شریف عدالت میں پیش ہوئے۔

سرکاری وکیل کی جانب سے شیخ رشید کے خلاف مقدمےکے اخراج کی مخالفت کی گئی جس پر عدالت نے سوال کیا کہ آپ نے ابھی تک شیخ رشید کو گرفتار کیوں نہیں کیا؟

 سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ملزم پہلے ہی ایک مقدمہ میں گرفتار ہے، شیخ رشید پر پولیس سے مزاحمت اور اہلکار کی وردی پھاڑنےکا مقدمہ ہے۔

عدالت نےکہا کہ شیخ رشیدگرفتار ہیں تو عدالت کو مقدمےکا ریکارڈ فراہم کریں۔

عدالت نے آئی جی پنجاب، آئی جی اسلام آباد اور آرپی او راولپنڈی کو نوٹس جاری کردیے اور  ایس ایچ او مری اور مقدمےکے تفتیشی  افسرکو دو ہفتوں میں ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ مقدمےکا ریکارڈ طلب کیا ہے اس کے بعد فیصلہ کیا جائےگا۔

خیال رہےکہ شیخ رشید نے تھانہ مری میں درج مقدمےکے اخراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مزید خبریں :