08 فروری ، 2023
ترکیہ اور شام میں زلزلے کے بعد ہونے والی تباہی کی جہاں مختلف تصاویر اور ویڈیوز سامنے آرہی ہیں وہیں اس دوران سوشل میڈیا پر کچھ پرانی تصاویر بھی وائرل ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ریسکیو کتے کی تصویر وائرل ہے جسے ملبے پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور اس تصویر کو 6 فروری کو آنے والے زلزلے سے جوڑا جارہا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے کیے گئے فیکٹ چیک کے مطابق کتےکی یہ تصویر موجودہ زلزلے کے وقت کی نہیں ہے۔
اس تصویر کو 1.5 ملین لوگ دیکھ چکے ہیں جو دنیا بھر میں اس اور اس جیسے کتوں کی تصویر کے ساتھ شیئر کی جارہی ہے۔
اے ایف پی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ تصاویر کم از کم 2018 سے انٹرنیٹ پر موجود ہے۔
ایک ریورس ایمیج سرچ کی جانب سے اس تصویر کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا گہا ہے کہ یہ تصویر فوٹوگرافر جاروسلاو نوسکا نے اکتوبر 2018 میں پلیٹ فارم الامی(فوٹو ایجنسی) پر اپ لوڈ کی تھی اور یہ تصویر ایک فوٹو سیریز کا حصہ ہے۔