08 فروری ، 2023
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کے جنوبی اور شام کے شمال مغربے علاقے میں آنے والے زلزلے سے 11 ہزار سے زائد لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔
ترکیہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے حکومتی کوششوں پر ہونے والی تنقید کی مذمت کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ ایسے نازک موقعے پر لوگوں کو اپنے سیاسی مفادات کیلئے منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، یہ متاثرین سے اتحاد اور یکجہتی دکھانے کا وقت ہے۔
زلزلہ متاثرہ صوبے حاطے میں پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 9 ہزار57 ہوگئی ہے، اتنی بڑی آفت کیلئے ایک دم سے تیار ہونا ممکن نہیں ہوتا۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ حاطے صوبے میں 18 ممالک کی امدادی ٹیمیں مصروف عمل ہیں، متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے اور گھروں کی دوبارہ تعمیر میں تیزی لائیں گے۔