09 فروری ، 2023
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔
لاہور میں عمران خان کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صدر عارف علوی کے آئینی اختیار ات پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اور پنجاب کے انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا، 90 روز میں انتخابات نہ ہوئے تو آئین شکنی ہو گی۔