09 فروری ، 2023
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ 21 ایف آئی آر کٹی ہیں، ایک پیٹرول پمپ کو سیل کیا گیا ہے، ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا 20 دن کا ذخیرہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ کالی بھیڑیں ہیں جو پورے ملک کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرتی ہیں،یہ معاملہ حتمی طور پر ختم کریں گے۔
خیال رہے کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں چند روز سے پیٹرول کی مصنوعی قلت ہے اور بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں جبکہ جو پمپس کھلے ہیں وہ بھی شہریوں کو محدود پیمانے پر پیٹرول فروخت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز مصدق ملک نے خبردار کیا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔