کھیل
Time 10 فروری ، 2023

’میرے یار کی شادی ہے‘، حسن علی کی منفرد انداز میں شاداب کو شادی کی مبارکباد

آج شاداب خان کا ولیمہ ہے جس میں ساتھی کرکٹرز آصف علی، حسن علی، نسیم شاہ، فخر زمان سمیت کپتان بابر اعظم نے شرکت کی— فوٹو: حسن علی ٹوئٹر
آج شاداب خان کا ولیمہ ہے جس میں ساتھی کرکٹرز آصف علی، حسن علی، نسیم شاہ، فخر زمان سمیت کپتان بابر اعظم نے شرکت کی— فوٹو: حسن علی ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے آل راؤنڈر شاداب خان کو منفرد انداز میں شادی کی مبارکباد دی ہے۔

شاداب کا نکاح گزشتہ ماہ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوا تھا جس کے بعد گزشتہ شب کرکٹر بارات لے کر اپنی دلہنیا لینے پہنچے تھے۔

آج شاداب خان کا ولیمہ ہے جس میں ساتھی کرکٹرز آصف علی، حسن علی، نسیم شاہ، فخر زمان سمیت کپتان بابر اعظم نے شرکت کی۔

ولیمے میں شاداب خان کے دوست کرکٹر حسن علی نے فیملی کے ہمراہ شرکت کی۔ حسن علی نے ٹوئٹر پر شاداب کو گلے لگاتے اور پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ ’میرے یار شاداب کی شادی ہے‘۔

انہوں نے فلم شعلے کا گیت ’یہ دوستی ہم نہیں توڑیں گے‘ درج کیا اور نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :