Time 10 فروری ، 2023
پاکستان

پاک بحریہ کے زیر اہتمام بحری مشق ’امن 2023‘ کا آغاز

فوٹو: آئی این پی
فوٹو: آئی این پی

پاک بحریہ کے زیر اہتمام بحری مشق ’امن 2023‘ کا  آغاز ہوگیا شریک ممالک کے پرچم لہرا کر کردیاگیا۔

آٹھویں کثیرالقومی بحری مشق 14 فروری تک جاری رہے گی، مشق میں 50 سے زائد ممالک کی بحری افواج ، خصوصی فورسز اور مبصرین شریک ہیں۔ 

فوٹو: آئی این پی
فوٹو: آئی این پی

امن مشق کے آغاز پر نیول چیف کے پیغام میں کہا گیاکہ میری ٹائم سکیورٹی کو غیر روایتی خطرات کا سامنا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی نے سمندری ماحول پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ پاک بحریہ خطے میں مشترکہ بحری سکیورٹی اور استحکام کو فروغ دے رہی ہے۔

فوٹو: آئی این پی
فوٹو: آئی این پی

تقریب سے خطاب کے دوران کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس بلگرامی نے ترکیہ اور شام کے زلزلے پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔ وائس ایڈمرل اویس بلگرامی نے کہا کہ سمندروں سے تجارت ، گوادر بندرگاہ ، سی پیک اورجغرافیائی لوکیشن اہم ہے، ہم مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کے پراجیکٹس پر زور دیتے ہیں۔

فوٹو: آئی این پی
فوٹو: آئی این پی

مختلف ممالک کے فوجی افسران اور سفارتکاروں نے امن مشق 2023 کو خطے میں پرامن بحری سرگرمیوں اور میری ٹائم سکیورٹی کیلئے اہم قرار دیا۔

امن کیلئے متحد سلوگن کے ساتھ یہ مشق 14 فروری تک دو مرحلوں میں جاری رہے گی۔

مزید خبریں :