Time 10 فروری ، 2023
کاروبار

پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال تشویشناک ہے: موڈیز

معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے موڈیز نے پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتحال تشویشناک قرار دے دی۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کی صورتِ حال تشویشناک ہے، آمدنی بڑھانے کے اقدامات آئی ایم ایف کی اگلی قسط جاری کرنےکی پیشگی شرط ہوسکتی ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ سماجی اور سیاسی خدشات حکومت کے ریفارمز پروگرام پر عمل درآمد کو مشکل بنائیں گے، حکومت پاکستان کے لیے لیکوڈٹی اور بیرونی خدشات کا زور بڑھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے چند برسوں کی فنانسنگ ضروریات کو حاصل کرنا دشوار رہے گا ۔

خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف سے ڈیل کے تحت 170 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگانا ہوں گے جس کے لیے منی بجٹ لانا ہوگا۔