11 فروری ، 2023
راولپنڈی: شیخ رشیدکو اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے ریٹرننگ افسر (آر او) کے سامنے پیشی کی اجازت نہیں ملی، انہیں این اے 62 کے ضمنی انتخابات میں کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے آر او نے طلب کیا تھا۔
جیل ذرائع کے مطابق آر او این اے 62 کی جانب سے شیخ رشید کو پیش کرنےکی ہدایت تھی تاہم اس میں واضح ڈائریکشن نہیں تھی۔
آر او این اے 62 نوشین اسرار نےگزشتہ روز اڈیالہ جیل حکام کو خط لکھا تھا۔
دوسری جانب شیخ رشید کے مقرر نمائندے شیخ راشدکی موجودگی میں آر او نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔
13 فروری تک شیخ رشید کےکاغذات نامزدگی پر اعتراضات داخل کیے جاسکتے ہیں، ابھی تک شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر کوئی اعتراضات نہیں آئے۔
میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ راشد کا کہنا تھا کہ رات7 بجے جیل سے فون آیا کہ ہم شیخ رشید کو پیش نہیں کر رہے، جیل سپرنٹنڈنٹ نے مجسٹریٹ کا حکم ماننے سے انکار کیا۔
شیخ راشد کا کہنا تھا کہ مری سے واپسی پر رات شیخ رشیدکو کسی سے ملوانے لے کرگئے، وفاداریاں تبدیل کرنےکا کہا جا رہا ہے، شیخ صاحب نےکہا میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔