لاہور میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد ملک کے 39 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور میں پولیو  وائرس کی تصدیق کے بعد ملک کے 39 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

60  لاکھ سے زائد  بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا  آغاز کل سے ہوگا۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادرپٹیل کا کہنا ہےکہ خصوصی انسداد پولیو مہم 13 تا 17 فروری 9 اضلاع میں ہوگی جب کہ ملک کے 30 اضلاع میں جزوی انسداد پولیو مہم ہوگی، پنجاب کے 2  اضلاع  لاہور اور فیصل آباد میں بھی مجموعی طور پر مہم ہوگی۔

وفاقی وزیر صحت کے مطابق  خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، بنوں،ڈی آئی خان، ٹانک، لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پولیو مہم ہوگی، اس کے علاوہ  بالائی اور زیریں جنوبی وزیرستان میں بھی انسداد پولیو مہم چلائی جائےگی۔

وفاقی وزیر صحت کا کہنا ہےکہ پولیو کو  جڑ سے اکھاڑ  پھینکنے کے لیے والدین کا تعاون ضروری ہے۔

مزید خبریں :