12 فروری ، 2023
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کوئی نئی سیاسی جماعت نہیں بن رہی اور ن لیگ کا حصہ ہوں۔
جیو نیوز سے گفتگو میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ میں نے پارٹی پالیسی کے خلاف بات کی ہے، اس لیے تنقید ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنہوں نے مجھ پر تنقید کی انہیں جواب دیا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد معیشت بہتر ہوگی، اکیلے کوئی ادارہ پاکستان کوبہترنہیں کرسکتا۔