کھیل
Time 13 فروری ، 2023

حسن علی نے شاداب کو شادی پر کیا تحفہ دیا ؟

شاداب کی شادی ہم نے آرگنائز کی اور وہ شادی سے بہت خوش ہے: حسن علی کی میڈیا گفتگو/فائل فوٹو
شاداب کی شادی ہم نے آرگنائز کی اور وہ شادی سے بہت خوش ہے: حسن علی کی میڈیا گفتگو/فائل فوٹو

قومی کرکٹر حسن علی کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی شادی ان کے گھر کی شادی تھی اور شاداب شادی پر ان کے دیے گئے  تحفے سے بہت خوش ہے۔

کراچی میں پی ایس ایل 8 کے ایکشن سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے حسن علی سے سوال کیا کہ آپ  نے شاداب کو ذاتی طور پر کیا تحفہ دیا؟ جس پر حسن نے بتایا کہ مجھ سے جو ہوسکا میں نے شاداب کو وہ دیا اور وہ میرے دیے گئے تحفے سے وہ بہت خوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاداب کی شادی میرے گھر کی شادی تھی اور اگر میں یہاں نہیں تھا تو شاداب کی شادی پر میری فیملی موجود تھی، شاداب کی شادی ہم نے آرگنائز کی اور وہ شادی سے  بہت خوش ہے۔

حسن علی نے شاداب کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ امید کروں گا وہ ہمیشہ ایسے ہی خوش رہے، اللہ پاک دونوں کی جوڑی سلامت رکھے۔

دوسری جانب حسن کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی پر ویسے تو شاداب خان کو  بہت تحفے مل گئے ہیں لیکن اگر اسلام آباد کی ٹیم جیت گئی تو یہ بھی شاداب خان کی شادی کا ایک تحفہ ہوگا۔ 

مزید خبریں :