ای سی سی نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 40 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی: ای سی سی اعلامیہ— فوٹو: فائل
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 40 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی: ای سی سی اعلامیہ— فوٹو: فائل 

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ای سی سی اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 40 ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ای سی سی نے روس سے قرض کی ری شیڈولنگ کی اجازت بھی دے دی۔

خیال رہے کہ آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) گیس کی قیمت میں اضافےکا فیصلہ پہلے ہی کرچکی ہے، ای سی سی کی منظوری سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پوری ہوگئی۔

مزید خبریں :