Time 13 فروری ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کے میسج یور سیلف فیچر سے کسی فون نمبر کو ایڈ کیے بغیر میسج بھیجنا ممکن

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے / فائل فوٹو
واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے / فائل فوٹو

واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسنجر ہے جس پر روزانہ اربوں میسجز بھیجے جاتے ہیں۔

مگر کئی بار ایسا ہوتا ہے جب صارف کسی ایسے فرد کو پیغام بھیجنا چاہتا ہے جو اس کی کانٹیکٹ لسٹ کا حصہ نہیں ہوتا۔

تو کیا کانٹیکٹ لسٹ میں ایڈ کیے کسی فون نمبر پر واٹس ایپ میسج بھیجنا ممکن ہے؟

جی ہاں یہ ممکن ہے اور ایسا واٹس ایپ کے ایک نئے فیچر میسج یور سیلف کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔

میسج یور سیلف سے کسی نمبر کو ایڈ کیے بغیر میسج بھیجنے کا طریقہ

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کو اوپن کریں۔

پھر نیچے دائیں جانب نیو میسج کے آئیکون پر کلک کریں یا اوپر سرچ آئیکون پر کلک کرکے you ٹائپ کریں۔

ایسا کرنے پر آپ کو اپنا اکاؤنٹ نظر آنے لگے گا جس پر کلک کریں۔

وہاں خود کو وہ فون نمبر سینڈ کریں جس پر آپ میسج بھیجنا چاہتے ہیں۔

وہ فون نمبر آپ کی چیٹ ونڈو میں نیلے رنگ میں نظر آنے لگے گا۔

اس نمبر پر کلک کرکے چیٹ ود (chat with) کے آپشن کا انتخاب کریں، جس کے بعد اس فون نمبر کی چیٹ ونڈو اوپن ہوجائے گی، جس پر آپ میسج بھیج سکتے ہیں۔

بس آپ کو یہ خیال رکھنا ہے کہ جس فون نمبر پر میسج بھیجنا چاہتے ہیں وہ واٹس ایپ پر موجود ہو۔

مزید خبریں :