14 فروری ، 2023
13 ہزار 990 اسکوائر فٹ پر مشتمل دنیا کا سب سے بڑا پیزا گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل ہوگیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر ایرک نے مشہور پیزا برانڈ کے ساتھ مل کر دنیا کا سب سے بڑا پیزا تیارکیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق اس پیزا کی تیاری میں 6 ہزارکلو سے زائد میدےکا استعمال ہوا ہے جب کہ اس میں 2 ہزارکلو سے زائد سوس (Sauce) کا استعمال کیا گیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پیزا کو سب سے مزیدار بنانے والا اور اہم جُز چِیز ہے جو 3 ہزار 6 کلو سے زائد استعمال ہوا ہے اور اس میں 6 لاکھ 30 ہزار سے زائد پیپرونی کے ٹکڑوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے پیزا کو امریکا کے لاس اینجلس کنونشن سینٹر میں تیار کیا گیا اور اسے ٹکڑوں کی صورت میں بیکڈ کیا گیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق پیزا کے معیار کا بھی خیال رکھا گیا ہے جب کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ پیزا ضائع نہیں ہو اسی لیے اسے عطیہ کردیا جائےگا۔
دنیا کے سب سے بڑے پیزا کی تصاویر گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے جس میں پیزا کے ساتھ ساتھ یوٹیوبر ایرک بھی موجود ہیں۔