Time 14 فروری ، 2023
پاکستان

شیخ رشید کی لال حویلی کا ایک یونٹ متروکہ وقف املاک نے ڈی سیل کردیا

یونٹ ڈی سیل ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ نے یونٹ ڈی 156 سیل کرنے کے خلاف شیخ رشید کی ہمشیرہ عابدہ شمیم کی درخواست نمٹادی— فوٹو: فائل
یونٹ ڈی سیل ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ نے یونٹ ڈی 156 سیل کرنے کے خلاف شیخ رشید کی ہمشیرہ عابدہ شمیم کی درخواست نمٹادی— فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی لال حویلی کے سیل کیے گئے یونٹس میں سے ایک یونٹ کو متروکہ وقف املاک نے ڈی سیل کردیا۔

یونٹ ڈی سیل ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ پنڈی بنچ نے یونٹ ڈی 156 سیل کرنے کے خلاف شیخ رشید کی ہمشیرہ عابدہ شمیم کی درخواست نمٹادی۔

یہ یونٹ شیخ رشید کی ہمشیرہ کی ملکیت ہے۔ اسی دوران اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے 50 لاکھ روپے کے عوض پولیس کی تحویل میں موجود شیخ رشید کی 2 گاڑیاں سپرداری پر ان کے حوالے کردیں۔

مزید خبریں :