پاکستان
Time 15 فروری ، 2023

عمران پر حملے کی خبر ملی تو سلیمان، قاسم اور ٹیریان کا خیال آیا: جمائما

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ کو پچھلے سال 3 نومبر کو جب عمران خان پر قاتلانہ حملے کی خبر ملی تو  اُنہیں سب سے پہلا خیال اپنے اور عمران خان کے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم کا آیا، ساتھ ہی عمران خان اور سیتا وائٹ کی 30 سالہ بیٹی ٹیریان کا بھی خیال آیا، جو اپنا خاصہ وقت لندن میں جمائمہ کے گھر پر گزارتی ہیں۔

یہ بات جمائمہ کے حوالے سے برطانوی نیوز  ویب سائٹ ڈیلی میل میں کہی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کا کیس اس وقت اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں زیرِ سماعت ہے۔

اس حوالے سے جیو  نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں جب سینیئر صحافی حامد میر نے سوال پوچھا کہ کیا ڈیلی میل میں جمائمہ خان کا یہ انٹرویو عمران خان کیلئے مشکلات پیدا کر سکتا ہے  تو جواب میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر شعیب شاہین نے کہا کہ ٹیریان سے متعلق جمائمہ کے بیان کی قانونی حثیت نہیں ہے۔

مزید خبریں :