15 فروری ، 2023
سعودی عرب کو فیفا کے اہم ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب پہلی بار فیفا کلب ورلڈکپ 2023کی میزبانی کرے گا۔
یہ فیصلہ منگل کو فیفا کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، سعودی عرب 2000 میں شروع ہونے والے فیفا کلب ورلڈکپ کا چھٹا میزبان ہوگا۔
سات ٹیموں پر مشتمل فیفا کلب ورلڈکپ رواں سال 12 سے 22 دسمبر تک سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا کہ دنیا کے معروف فٹبال کلبز اور شائقین کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہنے کا موقع ملنا اعزاز کی بات ہے جس پر ہم بے حد پرجوش ہیں۔
خیال رہے کہ سعودی عرب 2030 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے یونان اور مصر کے ساتھ مشترکہ بولی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔