دنیا
Time 15 فروری ، 2023

جمائما نے پاکستانیوں کے رشتے کروانے شروع کردیے

حال ہی میں ایک پاکستانی جوڑے کا رشتہ کرایا ہے، وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے: جمائما گولڈ اسمتھ کی جیو نیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو
حال ہی میں ایک پاکستانی جوڑے کا رشتہ کرایا ہے، وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے: جمائما گولڈ اسمتھ کی جیو نیوز سے گفتگو/ فائل فوٹو

سابق  وزیراعظم عمران خان کی سابقہ  اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کے رشتے کروانے شروع کردیے۔

گزشتہ روز جمائما کی   فلم "What’s Love Got to Do with It"  کا  لندن میں پریمیئر ہوا جس کے  ریڈ کارپٹ پر سجل علی سمیت دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر جیو نیوز سے  گفتگو کرتے ہوئے جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ  انہوں نے پاکستانیوں کے رشتے کرانے شروع کردیے ہیں اور وہ اس کام میں ماہر ہیں۔

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بتایا کہ حال ہی میں ایک پاکستانی جوڑے کا رشتہ کرایا ہے اور  وہ جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

 دوسری جانب فلم کے پریمئیر میں شرکت کیلئے جمائما نے  جلد پاکستان جانے کے   ارادے کا بھی اظہار کیا۔

مزید خبریں :