کھیل
Time 15 فروری ، 2023

' عامر کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا'، بابر کی شاندار کور ڈرائیو پر میمز کی برسات

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پہلے ہی اوور میں فاسٹ بولر محمد عامر کی پانچویں گیند پر شاندار کور ڈرائیو لگائی جس پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا۔

کنگ بابر کے شاندار کور ڈرائیو کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔

 محمد عامر کی گیند پر اسٹائلش چوکا لگانے کے بعد میچ کے کمنٹیٹرز نے تعریفوں کے پل باندھ دیے جس کے بعد بابراعظم سمیت عامر بھی سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگے۔

 محمد عامر کے بیان پر ناراض بابر کے مداحوں نے کراچی کنگز کے بولر پر میمزکا لاٹھی چارج کردیا۔

صارفین نے کہا کہ بابر نے اپنے بلے سے عامر کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا۔

واضح رہے کہ میچ سے قبل ایک بیان میں عامر نے کہا تھا کہ بابر اعظم اور ٹیل اینڈر ان کے لیے برابر ہیں، جب کہ گزشتہ شب کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی ، کراچی کنگز سے ایک رن سے جیتا۔

کچھ میمز اور تبصرے دیکھیں:


مزید خبریں :