15 فروری ، 2023
پاکستان سُپر لیگ 8 کے پہلے اور دوسرے دونوں میچز میں ٹیمز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور دوسرے میچ میں پشاور زلمی پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
گزشتہ شب کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے گئے میچ میں ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے کیونکہ دونوں فاتح ٹیموں نے ایک اوور مقرر وقت ختم ہونے کے بعد کرایا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دی تھی جب کہ افتتاحی میچ میں قلندرز نے ملتان سلطان کو ایک رن سے شکست دی تھی۔