Time 15 فروری ، 2023
کاروبار

خوردنی تیل، صابن، الیکٹرانکس آئٹمز سمیت تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد کردی گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

حکومت نے بین الااقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے 170 ارب روپےکے منی بجٹ سے قبل تمام اشیاء پر سیلزٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کردی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلزٹیکس میں اضافےکا نوٹیفکیشن  جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  ڈبے میں بند تمام اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کردیا گیا ہے، خوردنی تیل، بسکٹ، جام، جیلی، نوڈلز سب مہنگے ہوگئے۔

بچوں کے کھلونے، چاکلیٹ، ٹافیاں، خواتین کے لیے میک اپ کا سامان، شیمپو،کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ پربھی سیلزٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

ہیئرکلر، ہیئر ریموورکریم اور  ہیئرجیل پرسیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

شیونگ فوم، شیونگ جیل، شیونگ کریم اور شیونگ بلیڈز  پر بھی سیلزٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ ، گیجٹس، موبائل، اسمارٹ فونز اور  آئی پوڈز پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

سیکڑوں الیکٹرانکس آئٹمز، ٹی وی، ایل ای ڈی، ایل سی ڈی، جوسر، بلینڈرز، شیکرز اور دیگر الیکٹرونکس مشینری پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

گاڑیوں کے شیمپو،گاڑی چمکانے کی کریم اور دیگر سامان، پرفیوم اور برانڈڈ عطر پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :