Time 15 فروری ، 2023
کھیل

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری، بھارت پہلی پوزیشن پر آگیا

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 132 رنز سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، تینوں فارمیٹس میں بھارت نمبر ون ٹیم بن گئی— فوٹو: فائل
بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 132 رنز سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، تینوں فارمیٹس میں بھارت نمبر ون ٹیم بن گئی— فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بھارت آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر آ گیا۔

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور  132 رنز سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

بھارت اب تینوں فارمیٹس میں دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے، یہ پہلا موقع ہے جب بھارت تینوں فارمیٹس میں نمبر ون بن گیا ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر  پر چلی گئی ہے۔

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 132 رنز سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، تینوں فارمیٹس میں بھارت نمبر ون ٹیم بن گئی— فوٹو : سوشل میڈیا
بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 132 رنز سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، تینوں فارمیٹس میں بھارت نمبر ون ٹیم بن گئی— فوٹو : سوشل میڈیا

ا نگلینڈ کا رینکنگ میں تیسرا اور نیوزی لینڈ کا چوتھا نمبر ہے۔ جنوبی افریقا پانچویں اور ویسٹ انڈیز  چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ پاکستان کا ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں ساتواں نمبر ہے۔

سری لنکا کا 8 واں بنگلا دیش کا  9 واں اور  زمبابوے کا 10 واں نمبر ہے۔

مزید خبریں :